غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد بڑھ کر 180,000 تک پہنچ گئی

مقامی عربی اخبار الرائ کے مطابق ، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کویت میں غیر قانونی طور پرمقیم تارکین وطن کی تعداد ریکارڈ سطح 180,000 تک بڑھ گئی ہے ، اگرچہ کویت نے غیر قانونی طور پرمقیم تارکین وطن کو ملک چھوڑنے یا اس کی حیثیت کو درست کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے عام معافی کا اعلان کیا ، لیکن اس سے بہت کم لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔

وزارت داخلہ کو اقامہ مخالفین سے نمٹنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں زیادہ تر 35 ممالک کی پروازیں معطل کرنے کی وجہ سےہے۔ وزارت داخلہ نے ایک سے زیادہ مواقع پر خلاف ورزی کرنے والوں سے اپنی حیثیت درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، صرف 2500 غیر ملکی افراد نے ہی اس سہولت سے ہی فائدہ اٹھایا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ا رعایتی مدت 31 جنوری کو ختم ہوجائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ، اگست کے بعد سے کریک ڈاؤن کی عدم موجودگی کی وجہ سے ، اقامہ مخالفین کی تعداد ریکارڈ تعداد 130,000سے بڑھ کر 180,000 ہوگئی ہے۔

بحوالہ: عرب ٹایمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں