قرنطین کی مدت 14 دن سے کم کرنے پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں

محکمہ صحت نے کویت آنے والوں کے لئے گھریلو قرنطین کو کم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر پہنچنے والے لوگوں کے لئے قرنطین کی لازمی مدت 14 دن برقرار ہے۔

مسافروں کو پی سی آر کے دو ٹیسٹ دینے پڑتے ہیں ، پہلی کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد کے دوران ، اور دوسرا قرنطین مدت کے اختتام کے بعد جو اس وقت 14 دن کا ہے۔

مسافروں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے ادائیگی کرنا ہوگی کیونکہ پی سی آر ٹیسٹوں کے لئے ایئر لائنز سے چارج لینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ روزنامہ القبس کے مطابق فیصلے میں تاخیر کی وجہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی تیاری ہے ، کیوں اس کے لئے تکنیکی اور رسد کی تیاری کی ضرورت ہے۔

بحوالہ: ٹا ئمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں