تین مہینوں میں 83,000 غیر ملکیوں نے کویت مستقل طور پر چھوڑ دیا

عربی کے اخبار القبس کے مطابق ، سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں لیبر مارکیٹ کے بارے میں ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ستمبر سے دسمبر 2020 کے دوران تقریبا 83,574رہائشی مستقل طور پر ملک چھوڑ کر چلے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ، لیبر مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی کل تعداد کم ہوکر 15 لاکھ ر ہ گئی۔

سرکاری اداروں میں ملازمت کرنے والے تارکین وطن کی کل تعداد سرکاری شعبے کے رجسٹرڈ کارکنوں کا 29فیصدسے بھی کم ہے۔ اس میں 65فیصد وزارت تعلیم اور وزارت صحت میں اساتذہ اور طبی عملہ کی حیثیت سے ہیں۔ اس شعبے میں کل تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ میں کاروباری شعبوں میں کویتیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ سے تعداد 4,248 ہو جانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

گھریلو ملازمین کے شعبے میں تین ماہ کے اندر تقریبا7385 گھریلو ملازمین کی کمی دیکھی گئی ، جبکہ اس شعبے میں 382 افراداس میں شامل ہوئے۔

بحوالہ: کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں