دبئی: ہزاروں پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کی ترسیل میں تاخیر‘ ویزا توسیع میں تعطل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شناختی کارڈ موصول نہ ہونے پر مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شناختی کارڈ پاکستان سے عرب امارات پہنچانے والی کوریئرکمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے جس کے باعث یہ مشکلات درپیش ہیں۔ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہو رہے جس کے باعث ویزے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی تعطل کا شکار ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کا موقف ہے کہ کوریئر کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث شناختی کارڈ پہنچنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں