متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کیلیے اچھی خبر

متحدہ عرب امارات جانے کا ارادہ رکھنے والے افراد کیلیے ایک اچھی خبر ۔ ایسے افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا ویزا ہے اور ان کو متحدہ عرب امارات سے باہر چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہےاب انکو متحدہ عرب امارات جانے کے لیے مزید مہلت دے دی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کی شائع کردہ آج کی خبر کے مطابق فلائی دبئی اور دیگر فضائی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے حامل افراد جن کو متحدہ عرب امارات سے باہر180 دن سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے وہ اب اکتیس مارچ تک واپس متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔

مذکورہ بالا افراد کے لیے لازمی ہے کہ ان کا ریزیڈنسی ویزا مؤثر ہو ، مزید اپروول کے موجودہ نظام کے مطابق ان کو جی ڈی آر ایف اے دبئی یا پھر آئی سی اے کی ویب سائٹ سے اپروول بھی حاصل کرنا ہو گا۔

بحوالہ: انفو اومنی اردو

اپنا تبصرہ بھیجیں