ملک نورمحمدمرحوم

تاریخ وفات 26 دسمبر2016

ملک نور محمد ہم تمھیں بھولے نہیں

ملک نور محمد ناقابل فراموش ہستی

ہم تجھے بھولے نہیں تمھیں یاد رکھیں گے
تیرے بوئے ہوئے پودے سدا بہار رکھیں گے

ملک نور محمد پیارے تھے اللہ کو پیارے ہو گئے ملک صاحب کی طرف جب نگاہ جاتی ھے تو آنکھیں بے قابو ہو جاتیں ہیں اتنا پیارا بہت نیک دل صاف شفاف نکھرا چہرا انکساری بردباری کی ایک چلتی پھرتی تصویر محبت پیار کے پھول سجانے والا ہمارا شفیق محسن ہمارے سر پر ایک سائے کی طرح روشن خیالی کا چمکتا ستارا ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہم سے جدا ہوئے ابھی چند سال ہوئے ہیں مگر ہم ان کے بارے میں یہی خیال کر رہے ہیں کہ ابھی کہیں ادھر سے آ جائیں گے کیونکہ یہاں سے چند دنوں کے لئے اسلام آباد گئے تھے اسی خیال میں جاگتے میں خواب دیکھ رہے ہیں اللہ تعالی ہمارے پیارے ہمارے خیر خواہ دکھوں کی مرہم ہمارے معالج ہماری جان آن بان شان و شوکت کو اپنی رحمت کے سائے میں جنت الفردوس میں جگہ عظیم عطا فرما اس میں لاکھوں لوگوں کی دعائیں شامل ہیں یا اللہ ان کی قبر کو کشادہ اور روشن کر دے آمین ثمہ آمین
جب بچہ کسی خاندان میں پیدا ہوتا ھے اور کسی سماج میں پرورش پاتا ھے تو وہ خاندان اور اس بچے کی تربیت کرتے ہیں اور اس کی شخصیت کو نکھارتے ہیں اور جب وہ بچہ جوان ہو باتا ھے تو زندگی کے اہم فیصلے کرتا ھے اور اس کی تربیت میں فرق صاف شفاف سچے موتیوں کی مالا بن کر ملک نور محمد کی شکل میں محمد عارف بٹ صاحب جیسے بلند پایہ دوست احباب سے ملاقات یہ قدرت کا عطیہ تھا جو ملک صاحب کو اللہ تعالی کی طرف سے ملا رہنماوں کی شکل میں ان چند مخلص دوستوں میں اضافہ ہوتا گیا اور حافظ محمد شبیر کا بھی اہم قدم مبارک ہوا اور اس منزل کا سفر شروع کیا اور قافلہ بڑھتا گیا آج جب وہ ہم میں نہیں رہے مگر ایک تنظیم کی بنیاد ڈال گئے ۔ سوشل فلاحی اور دیگر سماجی امور کا نام ملک نور محمد تنظیم ہونا چاہیئے اس تنظیم کے سربراہ محمد عارف بٹ صاحب ہی جچتے ہیں میرے خیال میں لوگوں کی رائے بھی یہی ہے اور محمد عارف بٹ کی جوڑی بھی ملک نور محمد کے ساتھ خوب جچتی تھی اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ھے اب محمد عارف بٹ صاحب بھی ایک بازو سے رفت سفر ہیں ان کو ملک نور محمد کی کمی آڑے آتی ھے ۔
یہ ملک نور محمد مرحوم کی چوتھی برسی ھے میری تمام پاکستانیوں سے دعا کی اپیل ھے کہ اللہ تبارک و تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عظیم عطا فرمائے
آمین ثمہ آمین یا رب اللعالمین یا رحمت اللعالمین ۔

آپ کی دعاوں میں شامل

چوھدری غلام سرور
پروان میگزین

اپنا تبصرہ بھیجیں