متحدہ عرب امارات میں فوت ہونے والے غیرملکیوں کے بارے میں نیا قانون آگیا

متحدہ عرب امارات میں وفات پاجانے والے غیرملکیوں کے بارے میں وزارت داخلہ نے نیا قانون بنا دیا ہے جس کے مطابق غیرملکی مرحومین کی تدفین اسی ریاست میں کی جاسکے گی جہاں سے انکا ویزا جاری ہوا تھا۔

اس قانون کے مطابق اگرمتحدہ عرب امارات میں فوت ہو جانے والے کسی مرحوم کے پاس دبئی کا ویزا تھا تو اس کی تدفین متحدہ عرب امارات کی کسی اور ریاست میں نہیں ہو سکے گی بلکہ دبئی میں ہی کی جا سکے گی یہی قانون دیگر ریاستوں کے ویزا ہولڈرز پہ بھی لوگو ہوگا۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ ریاست کے محکمہ پولیس کو اطلاع دے کے تدفین کی اجازت حاصل کرنی ہوگی تدفین کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ہسپتال سے یا فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے وفات کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

بحوالہ: انفو اومنی اردو

اپنا تبصرہ بھیجیں