متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے بارے میں نیا اعلان

متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے بارے میں نیا اعلان۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کےحکمران شیخ محمد بن راشد نے متحدہ عرب امارات کے وزٹ اور ٹورسٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کا حکم جاری کردیا ہے۔

خلیج ٹائمز اور گلف نیوز کی شائع کردہ خبروں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود سیاحوں اور انکی فیملی کے لیے ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع بغیر گورنمنٹ کی فیس کے دے دی جائے گی۔ کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اکثر ممالک کے ائیرپورٹس بند ہو رہے ہیں اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف نئے سیاحتی ویزوں کا اجراء ابھی تک بند ہے تاہم توقع ہے کہ سال نو کے آغاز میں سیاحتی ویزے بھی کھول دیئے جائیں گے ۔

بحوالہ: انفواومنی اردو

اپنا تبصرہ بھیجیں