بین الاقوامی پروازوں پہ پابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ، مگر کہاں؟

سعودیہ کی سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں پہ پابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا۔

خلیج ٹائمز کی شائع کردہ خبر کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچاؤ کی غرض سے گذشتہ اتوار سے بین الاقوامی آمدورفت بشمول فضائی ا ور زمینی و سمندری ذرائع پہ پابندی عائد کردی گئی تھی جو کہ مزید ایک اور ہفتہ تک برقرار رہے گی۔

تاہم جو مسافر پہلے ہی سعودیہ میں موجود ہیں وہ چاٹرڈ پروازوں کے ذریعے واپس جاسکتے ہیں مگر ہوائی جہاز کے عملے کو سعودی ہوائی اڈوں پہ جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بحوالہ: انفو اومنی اردو

اپنا تبصرہ بھیجیں