سعودیہ جانے والوں کےلیے سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی عرب کے محکمہ جوازات کی طرف سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے ، اس اعلان کے مطابق سعودی ویزوں کے حامل افراد جو اس وقت سعودیہ سے باہر ہیں وہ اپنے ویزوں کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

ایگزٹ ری انٹری ویزوں اور اقاموں کی تجدید آن لائن ہی ہو سکے گی جس کے لیے ابشر پورٹل استعمال کرنا ہوگا اور مقررہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے سعودی عرب نے پروازیں ایک دفعہ پھر بند کردی ہیں ایسے میں چھٹی پہ گئے ہوئے بہت سے غیرملکیوں کے خروج عودہ اور اقامے ایکسپائر ہو رہے ہیں تاہم اب غیرملکی اپنے کفیل کی مدد سے ابشر پورٹل میں جا کے تجدید کرواسکتے ہیں۔ یہ نیوز عرب خبر رساں ادارے گلف نیوز نے شائع کی ہے۔

بحوالہ: انفو اومنی اردو

اپنا تبصرہ بھیجیں