پورا کویت سیل سرحدیں بند اور بین الاقوامی پروازیں معطل

کویت نے یکم جنوری تک تمام تجارتی پروازیں اور اپنی زمینی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کے بعد دوسرے ممالک کی دیکھا دیکھی ان نئے اقدامات کا اعلان کیا تاکہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قبل ازیں برطانیہ کے لیے تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے اور اس کو کرونا وائرس کے انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنےکے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے اس کے ساتھ سفری روابط منقطع کر لیے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن اور دوسرے علاقوں میں کووِڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی سخت پابندیاں نافذ کردی تھیں اور کہا تھا کہ کرسمس سے قبل کرونا وائرس سے بچائو کے لیے ان کے پاس اس کے سوا کوئی چار کار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی لہرزیادہ خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں