پاکستان ویمن فورم کے زیر اہتمام کویت میں ساحل سمندر کو صاف رکھنے کی مہم

پاکستان ویمن فورم کویت اور گرین ہینڈز ماحولیاتی ٹیم کویت کی جانب سے بروز ہفتہ 12 دسمبر 2020 کو کویت ٹاورز کے بالکل قریب ساحل سمندر کو صاف کرنے کی مہم کا اغاز کیا۔ پاکستان ویمن فورم کی صدر محترمہ حنا سلیم کی غیر موجودگی میں ،ان کی جگہ قائمقام صدر محترمہ نگہت طارق ، مسز رومینہ سرور’ سینئر ایگزیکٹو ممبر ‘ مس رابعہ ‘ مروہ فیاض اور ان کی ٹیم نے ساحل سمندر کی مہم کے انتظامات بڑے احسن طریقہ سے انجام دئیے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پاکستان وومن فورم کی پوری ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے اور اس کے انتظام و انصرام میں بے مثال خدمات سر انجام دیں عزت مآب سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کی اہلیہ مادام عنبرین مصطفی نےجو پاکستان وومن فورم کی چیف پیٹرن بھی ہیں اور سفارت خانے میں پاکستان کی فرسٹ سیکرٹری محترمہ تحریم الیاس نے بھی خصوصی طور شرکت کی، ان کے علاوہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت انجینئر عبیدالرحمن ارائیں جنرل منیجر گلف کنسلٹ کی اہلیہ مادام صبیحہ ارائیں’ سینئر ایگزیکٹو ممبر نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

دیگر خواتین نے ساحل سمندر کو صاف بنانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مادام عنبرین مصطفی نے پاکستان ویمن فورم کویت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کا روشن کرنے اور خدمت خلق کے کاموں میں پاکستان ویمن فورم کے بینر تلے پاکستانی خواتین نے ہم ہمیشہ سے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں، اتنی شدید سردی میں پاکستانی خواتین نے ساحل سمندر کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم میں شرکت کر کے زندہ دلی اور جرات مندی کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان ویمن فورم کی قائمقام صدر مادام نگہت طارق نے عزت مآب سفیر پاکستان کی اہلیہ مادام عنبرین مصطفی، مادام صبیحہ ارائیں ،پاکستان ویمن فورم کی ارکان اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور شدید سردی میں ان کی خدمات کو سراہا۔ آخر میں گرین ہینڈز کی ٹیم اور میڈیا کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔ محترمہ ندا مرزا نے پی ڈبلیو ایف میں بطور میڈیا اپنا کردار بھرپور انداز سے نبھایا

رپورٹ : طارق اقبال
تصویری کوریج ووپ میڈیا کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں