کویت کے نئے وزیراعظم کون؟ نام کا اعلان ہوگیا

کویت: کویت کے امیر عزت ماب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نےعزت ماب شیخ صباح الخالد الصباح کو ایک بار پھر ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

کویت کی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت نے منگل کے روزعزت ماب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ کی تشکیل نو کی ذمہ داری سونپ دی۔

امیر کویت کی منظوری کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عزت ماب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا استعفیٰ 6 دسمبر کو قبول کیا گیا جس کے بعد انہیں ایک بار پھر کابینہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے‘۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل نو کریں اور نئے وزرا کو نامزد کریں تاکہ تجویز کردہ لوگوں کی وزارتوں پر تقرری کی منظوری دے کر شاہی فرمان جاری کیا جائے‘۔

شاہی فرمان میں ہدایت کی گئی ہے کہعزت ماب شیخ صباح الخالد الصباح امیر کویت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئےجلد از جلدکابینہ تشکیل دیں اور پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیں۔

رپورٹ کے مطابق عزت ماب شیخ الصباح الخالد دوسری بار کابینہ تشکیل دیں گے کیونکہ وہ اس سے قبل 17 دسمبر 2019 کو بھی وزیراعظم مقرر ہونے کے بعد حکومت تشکیل دے چکے ہیں۔

وزیراعظم کے سفارش کردہ ناموں کی امیر کویت منظوری دیں گے جس کے بعد حکومت تشکیل دی جائے گی۔

کویت کے آئین کے مطابق قومی اسمبلی کے ممبران اور دیگر افراد کی بطور وزیر تقرری کی جاسکتی ہے، وزرا کی تعداد ارکان پارلیمنٹ کی ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہوگی۔

بحوالہ: اے آرو آئی نیوز اردو