گھریلو ملازمین کی 7 دسمبر سے واپسی۔ 270 کویتی دینار قرنطین کی فیس

کابینہ نے 7 دسمبر سے گھریلو ملازمین کی وطن واپسی کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے ترجمان طارق المظریم نے بیان کیا کہ ائیر ٹکٹ کے علاوہ ہر گھریلو ملازمین کے لئے 270کویتی دینار عائد ہوں گے جو ادارہ کے قرنطین اخراجات کو پورا کریں گے۔

وزرا کونسل نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور قرنطین طریقہ کار سے مشروط افراد کو ووٹ دینے کے لئے پولنگ اسٹیشن کی حیثیت سے ہر گورنریٹ میں اسکول مختص کرنے پر اتفاق کیاہے ۔

بحوالہ: عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں