پاکستانی ورکرز کے ویزوں پر پابندی، زلفی بخاری کا یواے ای حکومت سے رابطہ

یو اے ای میں پاکستانی ورکرز کے ویزوں پر پابندی کی خبر غلط نکلی ۔۔ پاکستانی لیبر کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں متحدہ عرب امارات ترجیحی بنیادوں پر پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرتا ہے۔۔ یواے ای حکومت

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید زلفی بخاری نے یواے ای کے وزیر محنت ناصر بن الثانی سے رابطہ کیا ہے جس پر یواے ای کے وزیرمحنت نے پاکستانی ورک فورس پر ویزا پابندی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

زلفی بخاری کے رابطہ کرنے پر یواے ای کے وزیر محنت کا کہنا ہے کہ پاکستانی لیبر کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں متحدہ عرب امارات ترجیحی بنیادوں پر پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرتا ہے۔

زلفی بخاری کے مطابق کرونا میں نکالے گئے پاکستانیوں کا ڈیٹاورچوئل لیبرمارکیٹ کیلئے اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ یواے ای میں پاکستانی ورک فورس کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی میں پاکستان سمیت 20 ممالک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں