دبئی میں پاکستانیوں کے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا پر پابندی عائد

دبئی میں پاکستانیوں کے وزٹ ویزا اور ٹرانزٹ ویزا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستانی شہری اب دبئی کا سفر غیر معینہ مدت کے لیے نہیں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے قومی ائیر لائن سمیت تمام نجی ائیر لائنر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک ویزاہولڈرز بھی اب دبئی میں کچھ عرصہ کے لیے داخل نہیں ہو پائیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے خدشات کے باعث اب غیر معینہ مدت تک کیلئے کیا گیا ہے۔ ملکی وغیر ملکی ائیر لائنز کو دبئی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق کردیا گیا ہے تاہم صبح گیارہ بجے کے بعد جانے پی آئی اے کی پرواز 203کے مسافروں کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ رات کو بھی ایمرٹس ائیر سمیت دیگر پروازو ں کے مسافر ائیر پورٹ پر پہنچ گئے۔ ٹکٹوں کی واپسی سمیت دوبارہ سفر کی اجازت دبئی حکومت کی جانب سے مشروط اجازت سے ہوگا۔

بحوالہ: لاہور نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں