پاکستان اوور سیز کمیونٹی ویمن ونگ کویت کی اہلیہ سفیر پاکستان محترمہ عنبرین مصطفی سے ملاقات

مورخہ 3 نومبر 2020 ، بروز بدھ ، پاکستان اوور سیز کمیونٹی ویمن ونگ کویت نے سفارتخانہ پاکستان میں اہلیہ سفیر پاکستان محترمہ عنبرین مصطفٰی کے ساتھ ایک تعارفی ملاقات کی

اس ہلکی پھلکی ملاقات میں اوور سیز پاکستانی کمیونٹی ویمن ونگ کی ٹیم نے اپنے تعارف کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کے اغراض و مقاصد اور ایجنڈا پر اپنی اپنی رائے دی ۔ ٹیم کی صدر فوزیہ باسط ، کے علاؤہ دیگر خواتین میں سینئر وائس پریزیڈنٹ مسزفریحہ مظہر، وائس پریزیڈنٹ مس صدف شمیم ، جوائینٹ سیکرٹری میڈم فاخرہ اشرف ، فنانس سیکرٹری میڈم شازیہ ملک،ا ور ایڈیشنل سیکرٹری فائزہ صدیقی نے شرکت کی۔

مجموعی طور پر یہ ایک کامیاب ملاقات رہی، میڈم عنبرین نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ساتھ ایمبیسی آ ف پاکستان کے ساتھ کا بھی ذکر کیا کیونکہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی ویمن ونگ ، در حقیقت پاکستان کے مثبت پہلو کو دنیا کے سامنے لانے پر بھی کام کرتی ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر بھی کام کرتی ہے

سب نے آ خر میں اہلیہ سفیر پاکستان محترمہ عنبرین مصطفٰی کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں