اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ویمن ونگ کے قرآت و نعت مقابلوں کے نتائج کا اعلان

مورخہ 30 اکتوبر 2020 کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ویمن ونگ نے سیرتِ النبی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں اپنے بینر تلے منعقد کئے جانے والے قرآت و نعت کے مقابلے کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا جس کا فیصلہ انفارمیشن اور میڈیا مس را بیلہ غزل نے کیا۔

مقابلے کے اصول و ضوابط کے تحت نعت رسول مقبول کے مقابلے میں ڈاکٹر فرح زاہد اور ایک پیاری سی بچی عائشہ عرفان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مسرت جہاں نے دوسری پوزیشن حاصل، فا ئزہ توصیف اور نورین عامر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔قرآت کے مقابلے میں زکاء طارق نے پہلی جبکہ صادقہ ابو بکر نے دوسری پوزیشن، عبد الہادی دستگیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کانفرنس کے بعد اوور سیز پاکستانی کمیونٹی ویمن ونگ کی ٹیم نے ایک رسمی میٹنگ کی جس میں اس تنظیم کے اغراض و مقاصد اور ایجنڈا پر سب نے اپنی اپنی رائے دی ۔ ٹیم میں شامل خواتین میں صدر فوزیہ باسط ، کے علاؤہ دیگر خواتین میں سینئر وائس پریزیڈنٹ میڈم فریحہ مظہر ، وائس پریزیڈنٹ مس حنا سلیم ، وائس پریزیڈنٹ مس صدف شمیم ، جوائینٹ سیکرٹری میڈم فاخرہ اشرف ، فنانس سیکرٹری میڈم شازیہ ملک ، انفارمیشن اور میڈیا مس رابیلہ غزل ، اور میڈیا و ایڈیشنل سیکرٹری فائزہ صدیقی نے شرکت کی۔

تقریب کےاختتام پر،پر لطف دعوت کا اہتمام کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں