ترکی: چوتھے روز تین سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،

بے شک اللہ بہت بڑا ہے! ترکی اور یونان میں آنے والے زلزلے کے چار دن بعد، ترک شہر ازمیر میں امدادی کارکنوں نے ایک عمارت کے ملبے سے 3 سالہ بچی کو زندہ باہر نکال لیا۔

تھرمل کمبل میں لپٹی بچی کو اسٹرائچر کے زریعے ایمبولینس تک لایا گیا۔ اس دوران امدادی کارکنوں اور دیکھنے والوں نے اللہ کی عظمت کی صدائیں بلند کیں۔

ہیلتھ منسٹری آفیشیلز کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے لیکن کچھ دیر کے لئے بچی کو اسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ سرکاری ایجنسی انادولو کے مطابق ، ہسپتال جانے کے دوران بچی نے میٹ بال اور دہی کی فرمائش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں