کویتی اور بدون گاڑی چوری کے الزام میں پکڑے گئے،

روزنامہ الانبہ کے مطابق، حوالی گورنریٹ سیکیورٹی انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے کریمنل سیکٹر نے چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گروہ دو لوگوں کی سربراہی میں تھا۔ ان میں سے ایک کویتی جبکہ دوسرا بیدون تھا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ گرفتاری
ریفریجریٹر گاڑیوں کی چوری کی متعدد اطلاعات موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ یہ گاڑیاں کھانے پینے کے سامان کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہوتی تھی۔

کرائم سین کی معلومات اکھٹا کرنے کے بعد مرکزی ملزموں میں سے ایک کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کو ساتھی سربراه کا نام اور ٹھکانا بتا دیا۔ دونوں کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے متعدد دیگر افراد کو بھی تحویل میں لیا۔ گروہ نے اس طرح کی 13 چوریوں کا اعتراف کیا۔

بحوالہ : عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں