کویت: منشیات سمگل کرنے پر دو مصری گرفتار،

روزنامہ الانبہ کی خبر کے مطابق ، محکمہ برائے منشیات کنٹرول (GDDC) نے منشیات سمگل کرنے پر دو مصریوں کو گرفتار کر لیا۔

۔GDDC اہلکار نے ملک میں سات کلو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر دو مصریوں کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ نے مزید کہا ، GDDC کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ پارسل میں چھپی منشیات اسمگل ہو رہی ہے۔
خبر پاتے ہی GDDC نے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو اگاہ کیا اور پارسلوں کو باہر جانے کی اجازت دی۔ اس طرح شپمنٹ کے وصول کنندگان کو ٹریک کر کے گرفتار کیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ پارسل ان کا تھا۔ تفتیش کے بعد ملزمان کو ڈرگ پراسیکیوشن آفس بھیجا گیا۔

بحوالہ : عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں