کویت سنٹرل بلڈ بینک کی پلازمہ عطیہ کرنے کی درخواست

کویت سنٹرل بلڈ بینک نے منگل کو کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ مدافعتی پلازما کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے خون کا عطیہ کریں۔


وزارت صحت کے محکمہ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریم الرضوان نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مدافعتی پلازما درکار ہے۔ اس لیے کرونا سے صحت یاب ہونے والوں سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بلڈ عطیہ کریں۔ اس سے نہ صرف ہسپتالوں میں خون کی ڈیمانڈ کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ FDA کو درکار مدافعتی پلازما بھی پورا ہو سکے گا۔


ڈاکٹر ریم الرضوان نے وضاحت کی کہ پلازما عطیہ کرنے کے عمل سے پہلے کچھ شرائط پوری ہونی چاہئیں، جیسا کہ قرنطینیہ کی مدت ختم ہوۓ 14 دن گزر گئے ہوں اور کوئی علامات سے ظاہر نہ ہوئی ہو اور یہ بھی کہ انکی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور وہ کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحتیاب افراد عطیہ کے لیے ویب سائٹ لنک کے زیعہ رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ (https://btas-kw.org/ccpdonation)

اس کے بعد انہیں معائنہ اور عطیہ کے لیے ملاقات کا وقت دیا جاۓ گا۔
عطیہ کرنے والے افراد جبیریہ یا شیقہ میں کویت سنٹرل بلڈ بینک، صلوٰ الصباح اسٹیم سیل اور امبیلیکل کورڈ سنٹر میں بلڈ پلازمہ عطیہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ریم الرضوان نے KUNA کو بتایا کہ گزشتہ اپریل میں ”پلازما عطیہ پروگرام“ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اور اس سے 1،700 پلازمہ بیگ اکٹھے کیے گئے تھے۔

بحوالہ : عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں