کویت، رواں مالی سال میں 26.5 بلین کویتی دینار کے 38 منصوبے

وزارتِ خزانہ نے تیل کی کم قیمتوں کے بحران اور ملک میں کرونا کی وبائی بیماری کے باعث موجودہ بجٹ میں اخراجات کو 20 فیصد کم کرنے کو کہا تھا۔ لیکن پھر بھی تمام اقدامات کے باوجود کویت تقریبا 38 منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ روزنامہ الانبہ کی رپورٹ کے مطابق ، رواں مالی سال 21-2020 کے دوران 26.5 بلین کی لاگت کے منصوبے ، تقریبا 86 86.77 بلین ڈالر کے برابر ہیں۔

ایک سرکاری دستاویز کے مطابق، اس مقصد میں متعدد تکنیکی منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد ریاست کو مالی اور تجارتی مرکز بنانا ہے۔ یہ منصوبے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ یا سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین شراکت داری کر کے نافذ کیے جاتے ہیں۔

چار پارٹنرشپ پروجیکٹس کی لاگت 988 ملین کویتی دینار ہے جو اسٹریٹجک پروجیکٹس کی کل لاگت کا 4.2 فیصد بنتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک پروجیکٹ ”مشترکہ اسٹاک کمپنی“ کی لاگت 611 ملین کویتی دینار ہے جو کہ اسٹریٹجک منصوبوں کا 2.6 فیصد بنتا ہے۔
پانچ سالہ منصوبے میں کل تقریباً 23.5 بلین لاگت کے 32 ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد عالمی میدان میں کویت کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔

کویت ائیرپورٹ کا نیا منصوبہ (ٹرمینل بلڈنگ 2) اہم منصوبوں میں شامل ہے۔ اب تک منسٹری آف پبلک ورکس نے 1.4 بلین کویتی دینار اس پروجيکٹ پر خرچ کیے ہیں۔ توقع ہے کہ ستمبر 2024 میں یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچے گا۔ حکومت نے رواں مالی سال 2020/2021 کے دوران اس منصوبے کے لئے 324.5 ملین کویتی دینار کی رقم مختص کی ہے۔ حالیہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، رواں سال کے دوران چھ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اگلے مالی سال کے دوران لگ بھگ آٹھ منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ دیگر منصوبوں میں سے بیشتر کو 2026 تک مکمل کیا جاۓ گا۔ اور اس میں 417.7 ملین کویتی دینار کی قیمت سے چوتھی رنگ روڈ کی وسعت بھی شامل ہے۔

منسٹری آف پبلک ورکس 3.1 بلین کویتی دینار کی لاگت کے 5 میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ ان میں سب سے اہم کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ٹرمینل 2 منصوبہ ہے اور 990.8 ملین کویتی دینار کی قیمت پر مبارک الکبیر پورٹ کا منصوبہ ہے۔ رواں مالی سال کے اخراجات کے لئے 30 ملین کویتی دینار مختص کیے گئے ہیں، اور یہ منصوبے 2021 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

یہ اعداد و شمار میٹرنٹی ہسپتال کے 220.7 ملین کویتی دینار کی لاگت والے نئے پروجیکٹ کے علاوہ ہیں۔ اسی طرح چلڈرن ہاسپٹل پروجیکٹ جس کی مالیت 400 ملین کویتی دینار ہے۔

بحوالہ : عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں