شادی شدہ اور غیر شادی شدہ طلبہ کے لیے سکالرشپ منظور، وزاتِ تعلیم

روزانہ الانبہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم و ہاٸر ایجوکییشن ڈاکٹر سعود الحربی نے ”بیرون ملک سکالرشپ “ کی منظوری دے دی۔
اس سکالرشپ سے غیر شادی شدہ طلباء کے لیے ماہانہ 200کویتی دینار کا الاؤنس جبکہ شادی شدہ افراد کے لئے 350 کویتی دینار کا الاؤنس مختص کیا گیا۔

تعلیمی سال 2020/2021 کے دوران ”بیرون ملک سکالرشپ“ سے متعلق اپنے فیصلے کے پہلے مضمون میں سعود الحربي نے واضح کیا کہ اس فیصلے میں نئے ​​وظاٸف شامل کیے گٸے ہیں۔ جو طلباء کو اُن اداروں کے باہر ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کی اجازت دیتے ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی بیچلر ڈگری مکمل کی، اور اُن طلبہ کے لیے بھی ہیں جن کے اداروں کو تعلیمی سال 2020/2021 سے شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کمیٹی کچھ طلباء کے معاملات پر غور کر سکتی ہے اور طلبہ کی جانب سے پیش کے گٸے معاملے کے مطابق انہیں 16جون 2014 کو جاری کردہ وزارتی قرارداد نمبر 58 کی روشنی میں مالی رقم دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے کے پہلے مضمون میں جس ماہانہ الاؤنس کا ذکر کیا گیا ہے وہ دنوں کی تعداد کے مطابق ہوگا۔ جبکہ وزارتی قرارداد نمبر 58 میں بیان کردہ ماہانہ اور سالانہ الاؤنس کی ادائیگی اس وقت کی جائے گی جب طلباء اپنے بیرون ملک اداروں میں شامل ہوجائیں۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس فیصلے کی دفعات کا اطلاق آرٹیکل نمبر 1 اور صرف تعلیمی سال 2020/2021 کے لئے ہے۔

بحوالہ :  عرب ٹاٸمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں