کویت: مصری شہری نے غلطی سے 8 ہزار دینار کوڑے دان میں پھینک دیے

لوکل میڈیا کے مطابق الجبریہ کے علاقے میں ایک مصری شہری نے غلطی سے 8,000 دینار کوڑے دان میں پھینک دیے۔

پھیکنے کے بعد جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ واپس کوڑے دان کی جگہ گیا، لیکن وہاں سے پہلے ہی میونسپل ٹرک کوڑا اٹھا چکا تھا۔ اس لیے اسے وہاں کوٸی رقم نہ مل سکی۔

اسے یاد آیا کہ اس نٕے کوڑے کے لفافے کے ساتھ کیش بیگ بھی کوڑے دان میں پھنک دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مصری شہری نے پولیس سٹیشن کا رخ کیا اور پولیس اہلکار کو واقع بتایا اور ساتھ ہی 8,000 دینار کی بیک ٹرانسیکشن کی رسید بھی جمع کرواٸی۔

پولیس نے واقع کی سچاٸی جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اگرچہ رقم کے ملنے کا امکان بہت کم ہے لیکن انہوں نے تلاش شروع کر دی ہے۔

بحوالہ : گلف نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں