28 ماہ میں ایک لاکھ گیاره ہزار چھوٹے حادثات رونما ہوۓ،

روزنامہ الجریدہ کے مطابق پبلک سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر آف آپریشنز ڈپارٹمنٹ، کرنل عبد اللہ المطائری نے کہا ہے کہ معمولی حادثات کے قانون پر عمل دارمد کے بعد سے چھوٹے ٹریفک حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ دو سال اور 4 ماہ کے اندر، روزانہ 150 حادثات کی شرح سے لگ بھگ 111،000 حادثات پر پہنچ گئے ہیں۔

المطائری نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اس قانون میں ایسے حادثات شامل ہیں جن کے نتیجے میں صرف گاڑی کا نقصان ہوتا ہے۔ اور ان میں زخمی ہونے یا موت واقع ہونے والے حادثات یا ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والے حادثات شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے حادثات کے قانون نے ٹریفک جیم اور ہجوم کے خاتمے میں بھی مدد فراہم کی ہے جس کے نتیجے میں صرف ایسے حادثات ہوئے ہیں جو مادی نقصان تک محدود ہیں۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں