کار رینٹل کمپنیز اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مابین براہ راست لنک قائم، وزارت ِ داخلہ

روزنامہ الرائ کے مطابق وزارت داخلہ نے آج کار کراۓ پر دینے والی کمپنیوں اور جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے درمیان براہ راست تعلق کا اعلان کیا۔ اس کے باعث ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو سکیورٹی اور ٹریفک کے پہلوں کی حمایت کرنے، کرایہ داروں کے ڈیٹا کو بچانے اور الیکٹرانک طور پر ٹریفک کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

وزارت میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا ہے کہ پروگرام کا نفاذ انفارمیشن سسٹم کی عمومی انتظامیہ اور وزارت تجارت و صنعت کے براہ راست تعاون سے ممکن ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ کار کرایہ پر لینے والے دفاتر کے ساتھ براہ راست الیکٹرانک رابطے سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے لیے ڈیٹا بیس بھی ملے گا جس کے باعث ٹریفک خلاف ورزی کی تحقیقات کا محکمہ کرایہ داروں کی ٹریفک خلاف ورزیوں کو براہ راست ریکارڈ کر سکے گا۔ اس سے کاغزی کام کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کو استعمال میں لانے کے لئے کار کرایہ پر لینے والی کمپنیوں اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ آپریٹر کی معلومات اور پاس ورڈ ایک فارم کے زریعے حاصل کریں۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں