عوامی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال پر پابندی، وزارتِ داخلہ

روزنامہ القبس کے مطابق وزارتِ داخلہ نے عوامی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ وزارت نے تصدیق کی کہ عوامی سڑکوں پر ان موٹرسائیکلز کا چلانا آرٹیکل 207 خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے گاڑی کو دو ماہ سے زیادہ عرصہ کے لیے ضبط کیا جاسکتا ہے۔
اس کے استعمال سے اسکوٹر کے ڈرائیور اور دوسرے روڈ استعمال کرنے والوں کو انکی جان کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔
بہت سے رہائشی علاقوں میں ہر عمر کے افراد خاص طور پر شام کے وقت، اس طرح کے “سکوٹر” استعمال کرتے ہیں، اور کچھ لوگوں نے اسے علاقے یا عوامی پارکوں میں موجود کوآپریٹو سوسائٹیوں تک پہنچنے کے لئے ایک ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں