زلزلے کے 7.0 کی شدت کے جھٹکے، مغربی ترکی، یونان

مقامی اور بین الاقوامی مبصرین نے بتایا کہ جمعہ کے روز بحیرہ ایجیئن میں 7.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے آۓ۔ اور یہ جھٹکے ترکی اور یونان دونوں میں محسوس کیے گٸے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ سڑکوں پر آگئے۔

ترک میڈیا نے وسطی ازمیر میں ایک متعدد منزلہ عمارت کا ملبہ دکھایا، لوگ اس پر چڑھ کر امدادی کارکنوں تک پہنچے۔ شہر میں متعدد مقامات پر دھواں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر آنے والی امیجز میں ازمیر کی گلیوں میں پانی کی لہروں کا امکان ظاہر ہوا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے ٹویٹر پر کہا کہ اب تک ، ہم نے شہر سمیت صوبہ ازمیر میں چھ عمارتوں کے گرنے کی معلومات حاصل کی ہیں۔

بحوالہ : ٹاٸمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں