آئی فون کی فروخت میں کمی، ایپل پھر بھی منافع میں

امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جمعرات کو، کپمنی کی آمدن اور منافع کا اعلان کیا۔ کہا گیا کہ آمدنی اور منافع نے وال اسٹریٹ کی توقعات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ میک کمپیوٹرز اور ایئر پوڈز جیسی لوازمات کی فروخت میں تیزی کا رجحان جاری دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی فون کی فروخت میں کمی بھی واقع ہوئی۔

کیلیفورنیا میں مقیم کمپنی کیپرٹینو نے بتایا کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والے اس مالی سال میں آمدنی اور منافع 64.7 بلین ڈالر اور 73 سینٹ فی حصص تھا، جبکہ تجزیہ 63.7 بلین اور 70 سینٹ تھا۔

آئی فون کی فروخت 20.7 فیصد کم ہوکر 26.4 بلین ڈالر ہوگئی جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے گھٹی ہے۔ ان کے مطابق 16.2 فیصد تک کمی کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔

ایپل کا کہنا تھا کہ اضافی اکسیسریز کے باعث آمدنی 20.8 فیصد اضافے سے 7.9 بلین ڈالر ہوگئی ہے، جبکہ تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ 13.5 فیصد اضافے سے 7.4 ارب ڈالر رہے گی۔

میک اور آئی پیڈ کی فروخت 7.92 بلین اور 6.12 بلین کے تخمینے کے مقابلہ میں 9.0 بلین اور 6.8 بلین ڈالر ہوگئی۔

بحوالہ : کویت آفرنگز

اپنا تبصرہ بھیجیں