،کویت، مصر اور انڈیا غیر ملکیوں کے لیے بدترین ممالک، انٹرنیشنز انٹرنیشنل

انٹرنشن انٹرنیشنل نے 2020 میں تارکین وطن کی منزلوں کے حوالے سے دنیا کے 60 ممالک کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد کویت کو گلف میں آخری اور دنیا میں آخر سے دوسرے نمبر پر رکھا۔

کسی بھی ملک کو تارکین وطن کے حوالے سے ہونے والی درجہ بندی میں شامل کرنے کے لیے، ہر ملک سے کم از کم 75 شرکاء کا سروے میں شامل ہونا ضروری ہے۔ اس شرط کو پورا کرتے ہوۓ، اس سال، درجہ بندی میں ایک ہزار سے زیادہ تارکین وطن نے حصہ لیا جو 181 ممالک میں مقیم تھے اور 173 قومیتوں کی نمائندگی کرتے تھے۔

ماحولیات اور استحکام کی درجہ بندی میں مصر (58 ویں) اور کویت (59 ویں) ہندوستان (60 ویں) نمبر پر رہے۔
عمان (21 ویں)، متحدہ عرب امارات (22 ویں)، اسرائیل (23 ویں)، بحرین (29 ویں) اور قطر (34 ویں) نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوۓ۔
مجموعی درجہ بندی میں ترکی (42 ویں) اور سعودی عرب (49 ویں) نے بھی نمایاں طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فن لینڈ پہلے نمبر پر، سویڈن اور ناروے دوسرے اور تیسرے نمبر پر، پھر آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک 4 ، 5 اور 6 نمبر پر رہے۔

بحوالہ : عرب ٹائمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں