فرانس نے بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

الرائ کے مطابق فرانس نے گزشتہ روز اتوار کو مشرق وسطی کے ممالک پر زور دیا کہ وہ رِیٹیل کمپنیوں کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے سے روکے۔


ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں مشرق وسطی کے بہت سے ممالک نے فرانسیسی مصنوعات، خاص طور پر کھانے پینے کی چیزوں کا بائیکاٹ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت پر فرانس کے خلاف مظاہرے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ایک بیان میں کہا کہ بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور انہیں فوری طور پر رکنا چاہئے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ شدت پسند اقلیت کے ہمارے ملک فرانس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو بھی رکنا چاہیے۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں