شرق مارکیٹ میں مچھلی کی نیلامی معطل کرنے کی تجویز

روزنامہ القبس نے رپورٹ کیا کہ ایک معتبر زرائع کے مطابق کویت میونسپلٹی، ہیلتھ احتیاطی کمیٹی کو شرق مارکیٹ میں مچھلی کی نیلامی معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گی۔

اس تجویز کی وجہ مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم اور ان کی تعداد کو منظم کرنے میں ناکامی کو قرار دیا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ کویڈ 19 کی دوسری لہر کے باعث نیلامی کا عمل سال کے اختتام تک معطل کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صارفین کی صحت کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کویت بلدیہ اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اس پر کام کر رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مچھلیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں