سوشل میڈیا صارفین کے پر کاٹ دیے گٸے۔

روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ایک قابل اعتماد سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے فوجداری تحفظ کے شعبے نے سوشل میڈیا صارفین کے رویوں میں تبدیلی نوٹ کی ہے خاص کر ان لوگوں میں جو اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فحش تصاویر شائع کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر آتے ہیں۔

روزنامہ نے کہا کہ اس شعبے نے بہت سارے نامناسب اور غیر اخلاقی کلپس نوٹ کیے جبکہ فحش مواد سے متعلق کھاتوں کو صاف کیا۔

ذرائع نے مزید کہا ، وزارت داخلہ نے ویب سائٹوں پر نامناسب مواد اور اپنے اکاؤنٹس پر غیر اخلاوی فوٹو شائع کرنے پر کچھ لوگوں کو ملک بدر کردیا تھا،اس واقعے کے بعد سے میڈیا کو فالو کرنے والے تمام افراد نے محسوس کیا ہے کہ متعدد مشہور شخصیات نے مصیبت سے بچنےکے لئے مبینہ طور پر فحاشی سے چھٹکارا پایا ہے۔

ایک سوال کہ کیا وزارت داخلہ اخلاقیات اور عوامی شائستگی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تو جواب تھا کہ وزارت عوامی شائستگی اور اخلاقیات کے خلاف مواد شائع کرنے والوں پر کٹری نگاہ رکھی گی۔ اسی کے ساتھ ہی ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزادی اظہار اور سوشل میڈیا فالورز کی تعداد بڑھانے کے لئے رواج اور روایات سے متصادم مواد کی اشاعت میں فرق ہے۔
۔

بحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں