فرانسیسی مصنوعات سے شیلف کھالی، مذہبی کارٹونوں کے خلاف احتجاج

روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت میں پچاس کوآپریٹو سوسائٹیوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسلک کارٹونوں اشاعت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کو اپنے آؤٹ لیٹس سے ہٹا دیا۔

مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی آن لائن کال کے بعد سامان ہٹایا گیا۔ حالیہ دنوں میں عربی میں متعدد ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں، جن میں اشتعال انگیز تصاویر کا اعلان اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ القبس کے مطابق فیڈریشن آف کنزیومدز کوآپریٹو سوسائٹیز نے ایک سرکلر نے کہا کہ کوآپریٹو کے کردار پر ہمارا یقین ہے کہ وہ ہمارے قائم کردہ اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرتا اور معاشرتی ذمہ داری سے کے باعث کوآپریٹوز کے بورڈ کے سربراہان اور ممبران سے درخواست ہے کہ آپ تمام فرانسیسی اشیاء اور مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

اس دوران کویت کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی کارٹونوں کی جارحانہ اشاعت پر “انتہائی مایوسی” کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ وہ “نفرت، عداوت اور تشدد کو ہوا دیتے ہیں”۔

بحوالہ ٹاٸمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں