ایک ہفتے میں 26,575 چالان جاری کیے، GTD

روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق، جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹریفک سیکٹر کے ایک ہفتہ (10 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک)
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، ٹریفک پولیس نے 26،575 چالان فارم جاری کیے، 10 گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 59 گرفتاریاں کیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 33 افراد کو گرفتار کیا اور 29 دیگر مطلوب افراد کو پکڑا۔

مہم کی سربراہی کرنے والے میجر جنرل جمال الصیاز نے بتایا کہ فروانیہ میں 2،848 چالان جاری کیے گئے اور پانچ سائیکلیں ضبط کی گٸیں، جبکہ احمدی میں، 2،468 چالان جاری کیٕے گٸے، دو گاڑیاں اور دو سائیکل ضبط کی گئیں، آٹھ کو تھانہ ریفر کر دیا گیا، اور قانون کو مطلوب ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

الجہرہ میں 3193 چلان جاری کیے گئے، اور ایک مطلوبہ شخص کو گرفتار کیا گیا، 26 نابالغوں کو بھی مختلف وجوہات کی بناء پر گرفتار کیا گیا اور 3 کو ٹریفک پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مبارک الکبیر گورنریٹ میں 1229 خلاف ورزیاں جاری کی گئیں اور 3 نابالغوں اور مطلوبہ افراد کو پکڑا گیا۔ ٹریفک سیکٹر نے کہا کہ یہ مہم تمام گورنریٹ میں جاری رہے گی۔


بحوالہ : عرب ٹاٸمز کویت

اپنا تبصرہ بھیجیں