سفیرپاکستان کا ائرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کا استقبال ۔ پاکستانیوں کوویزا مسائل کے حوالے سے نئی امید دلادی

پاکستانی ڈاکٹر اور نرسز اور طبی ماہرین پر مشتمل 221 افراد کا دستہ کویت پہنچ گیا ہے۔

سفیر پاکستان محترم جناب سید سجاد حیدر اور وزارت صحت کویت نے ائیرپورٹ پر طبی عملے کا استقبال کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوے سفیر محترم نے پاکستانی ڈاکٹرز اور  پیرامیڈیکل سٹاف کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستانیوں کی ویزا مسائل میں آسانیاں پیدا ہوں گئیں۔

کویت میں مرحلہ وار پاکستانی ڈاکٹر نرسسز اور طبی عملہ جن کی تعداد ایک ہزار ہے،کویت پہنچے گا۔

یاد رہے کویت حکومت نے پاکستان سے درخوست کی تھی۔کہ پاکستان کورونا ختم کرنے کے لیے ہماری مدد کرےاور طبی عملہ کویت بھیجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں