اپارٹمنٹ کے کرایہ میں 25 فیصد تک کمی

کویت میں ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر لینے کی لاگت میں برسوں بعد کمی واقع ہو رہی ہے۔
شہر کے بیشتر مقبول رہاٸشی علاقوں اور مارکیٹوں میں کرونا واٸرس کے اثرات کے تحت کرایہ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

غیر ملکیوں کے مطابق ، بدنام زمانہ مہنگے کرایے کی مارکیٹ گر گئی ہے، یہاکویت میں ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر لینے کی لاگت میں برسوں بعد کمی واقع ہو رہی ہے۔مشہور علاقوں جیسا کہ سالمیا اور حوالی میں کرایہ 15 سے 20 فیصد تک گر گٸے ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ کے KD 190 جبکہ دو کمروں کے اپارٹمنٹ کے لئے KD 240 کرایہ ہو گیا جو پچھلے سال اکتوبر میں بالترتیب KD 230 اور KD 280 تھا۔
جب کہ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بہت سارے عمارتوں کے مالک کرایہ میں کمی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں تاکہ کرایے کی قیمتوں میں کمی کو کنٹرول کیا جاسکے تاہم اپارٹمنٹ خالی ہی رہیں۔

ماحبولا اور خائٹن کے کرایوں میں مزید 25 فیصد کمی ہوئی۔ ایک بیڈروم کے لئے اوسط کرایہ اب KD140 ہے ، اور دو بیڈروم کے اپارٹمنٹ کا کرایہ KD 260 سے گر کر 190 KD ہو گیاے۔
ایک مقامی روزنامے نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ تر عمارتیں بینکوں کے پاس رہن ہیں، لہذا مالکان کم کرایوں کی قیمت پر بھی اپارٹمنٹ کرایہ پر چڑھانے کے لئے راضی ہیں


بحوالہ : کویت آفرنگز

اپنا تبصرہ بھیجیں