مشہور ملکی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سخت ساٸبر کراٸم ایکٹ۔

ملکی و غیر ملکی مقیم مشہور شخصیات کو شائستگی کو توڑنے کی سزا دی جاۓ۔

روزنامہ الانبہ نے قابل اعتماد سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپوٹ کیا کہ وزارت داخلہ کے پبلک اخلاقیات اور سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ، کویتی اور غیر ملکی مشہور شخصیات کو عوامی شائستگی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی تصاویر یا کلپس شائع کرنے پر کڑی سزا دی جائے گی۔
اعلی حکام نے اس بارے میں کہا کہ تارکین وطن کو فوری طور پر اپنے اپنے ملکوں میں جلاوطن کرنے اور ان کے ناموں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے والے افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کویتیوں کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں طلب اور انتباہ کیا جائے گا، اور اچھے سلوک کے وعدے پر دستخط کرنے یا پھر جرم کی شدت کے مطابق انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جاۓ گا.
روزنامہ نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ معاملہ سنجیدہ باتوں کے نہیں ، لیکن بنا کسی جواز کے رواجوں ، روایات اور شائستگی کے اصولوں کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کے ثبوتوں پر ہی سمن جاری کیا جائے گا ، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ نامناسب یا شرمناک تصویروں کی اشاعت کرکے خلل انگیز رویے کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ آزادی کی ضمانت ہے۔
کریمنل سکیورٹی سیکٹر نے ان شخصیات کے ناموں کی فہرست برقرار رکھی ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا میں ناقابل قبول مواد شائع کیا ہے، جس پر کارروائی کے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔ روزنامہ ڈیلی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بے حیائی برداشت نہیں کی جائے گی۔
روزنامہ ڈیلی نے آن لائن میڈیا کی مشہور شخصیات کو شاٸستگی کرنے کے الزام میں ملک بدری کی مثال فراہم کرتے ہوئے ، گرفتاری کے 72 گھنٹوں کے اندر لبنانی ٹی وی کی سازديل کی جلاوطنی پر روشنی ڈالی، اور سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرنے کے لئے ایک ایرانی ‘فیشنسٹا’ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا تھا جس کے مطابق ‘فحش’ اور سزا کے طور پر ، اسے جلاوطن کردیا گیا

باحوالہ : کویت لوکل

اپنا تبصرہ بھیجیں