اگر آپ نے متحدہ عرب امارات جانا ہے تو آپکی جیب میں کتنے درہم ہونا لازمی ہیں؟ وزٹ ویزا پر جانیوالوں کیلئے نئی ہدایات جاری

 وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کیلئے پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہوگا ، شو منی کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی ہوگی۔

 

رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے بجائے کسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتہ کی تفصیلات ہونا لازمی ہوں گی ، پی آئی اے انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کی شرائط کا پورا ہوناچیک کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی آئیاے کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے پر مسافر کو سفری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بحوالہ: جاوید چوہدری ڈاٹ کوم

اپنا تبصرہ بھیجیں