کویت صحت کے مطلوبہ تقاضوں کو پورا نہ کرنے والے کسی مسافر کو داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔

گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ ، حکومت کویت کے سرکاری ترجمان ، طارق المرزم نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کہ کویت آنے والے تمام مسافروں کو صحت کی مطلوبہ ہدایات کو پورا کرنا ہو گا۔

حکومت وزارتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دے گی۔ صحت کے تقاضوں پر عمل درآمد اور بغیر کسی استثنا کے کسی مسافر کا داخلہ ممنوع ہے۔

المرزم نے کویت نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا ہےکہ “کویت آنے والے مسافروں کو پی سی آر کا منظور شدہ تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا جس سے یہ ثابت ہو۔ کہ شخص کورونا وائرس سے منفی ہے۔نیز ممنوعہ ممالک کی فہرست سے کویت آنے والے غیر ملکی مسافروں سے متعلق شرائط کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ، 14 دن کی مدت کے لئے تمام آنے والے افراد کو گھر کا قرنطین ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں