کویت کو ڈبلیو ایف پی کے شراکت دارکے طور پر نوبل انعام نوبل انعام جیتنے پر فخر ہے

نمائندہ کویت ،یوسف الجوحیل، کے مطابق، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی دنیا بھر میں انسانیت کیلیے کی گئی کوششوں کے پیش نظر نوبل انعام جیتنے پر کویت بے حد خوش ہے۔ انہوں نے کویت نیوز ایجنسی کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایف پی کا سب سے بڑا انعام جیتنا عین اس وقت ممکن ہوا جب خدمت خلق کرتے ورکرز کو بطور حوصلے کے، اس کی سب سے زیادہ اور اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت کو اس انسان دوست آرگنائیزیشن کے سب سے متحرک رکن اور سپورٹر ہونے پر فخر ہے۔

اس ادارے کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی جب یہ مختلف اقسام کی انسانیت سوز امداد مہیا کیا کرتا تھا۔ ڈبلیو ایف پی آج 97 ملین لوگوں کو کھانے پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں