شیخ مشعال الاحمد الصباح کویت کے نئے ولی عہد مقرر

کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد نامزد کردیا۔

امیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ مشعال کے انتخاب کو الصباح خاندان کی حمایت حاصل ہے اور اب ملک کی پارلیمنٹ اس کی منظوری دے گی قبل ازیں کویت کے حکمران خاندان کے دو اراکین نے ٹوئٹر پر شیخ مشعال کی بطور ولی عہد حمایت میں پیغامات پوسٹ کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں