وزارت داخلہ نے تارکین وطن کے لئے رہائش گاہ کی تجدید کیلئے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔
اس مقصد کے لئے وزرات داخلہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
https://eres.moi.gov.kw/individual/en/auth/login

اپنے صارف نام اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کریں

اگلی سکرین پر آپ اپنے زیر کفالت تمام افراد کے بطاقہ نمبرز اوراقامہ ختم ہونے تاریخ دیکھ سکتے ہیں
ہر بطاقہ نمبرکے سامنے 03 آپشنزدئے گلئے ہیں
تجدید (Renew)
پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا(Update Passport Info)
لاطینی نام تبدیل کرنا(Change Latin Name)

اقامہ کی تجدید کے لءے Renew پر کلک کریں

اگلی سکرین پر یہ آپ کو دکھائے گا کہ اگر آپ کی کوئی خلاف ورزی ہے تو ، اگر کچھ نہیں ہے تو Continue پر کلک کریں

دیئے ہوئے باکس میں اپنا موبائل نمبر لکھیں اور Continue پر کلک کریں

اگلی اسکرین پر مطلوبہ ادائیگی اور لاطینی نام کی تصدیق کریں اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو Pay & Renew پر کلک کریں
اگر آپ کا پاسپورٹ کے ساتھ آپ کا لاطینی نام مماثلت نہیں رکھتا ہے تو آپ تبدیل کرسکتے ہیں
اپنے لاطینی نام کی تبدیلی کا مکمل طریقہ چیک کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

اپنے بینک کی تفصیلات درج کریں اور Submit پر کلک کریں

کامیاب ادائیگی پر آپ کو رسید مل جائے گی جسے آپ ڈاؤن لوڈاور پرنٹ کرسکتے ہیں
ان آسان اقدامات کی مددسے آپ نے کچھ منٹوں میں مطلوبہ مدت کے لئے اقامہ کی گھر بیٹھےتجدید کا عمل مکمل کرلیا ہے
اب آپ اپنے شہری شناخت کی تجدید کرسکتے ہیں – مرحلہ وار طریقہ چیک کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں