اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب بھر میں سب سے پہلے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے 42 دن کے وقت کو کم کر کے ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کے لیے کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
چیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن صوبہ پنجاب چوہدری وسیم رامے ، ڈی آئی جی اوورسیز شعیب خرم ، ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز اعوان ، چیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ وقاص افتخار بٹ و ممبراوورسیز پاکستانی کمیشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ صمداللہ خان نے افتتاح کیا۔
اوورسیز پاکستانی صرف اپنا پاسپورٹ اور اوورسیز کارڈ ساتھ لے کر آئے اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں