پانچویں مرحلے میں جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا

عربی کے مقامی اخبار القبس کے مطابق سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارتی مجلس آج اپنے اجلاس میں پانچویں مرحلے اور ممنوعہ ممالک کی فہرست کے بارے میں آئندہ نوٹس تک کوئی فیصلہ نہیں لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ صحت کے حکام روزانہ کی بنیاد پر پانچویں مرحلے میں جانے کے لئے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، اور ہفتے کے آخر میں وزرا کی مجلس کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ملک میں داخلے اور ہوائی اڈے پر کام کرنے پر پابندی عائد 34 ممالک کی فہرست کے بارے میں ، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جب تک تمام اشارے کی تصدیق نہیں ہو جاتی ہے تب تک صحت کے حکام کوئی فیصلہ نہیں لیں گے۔

بحوالہ: القبس

اپنا تبصرہ بھیجیں