کویت: پی سی آر (PCR)ٹیسٹ کی قیمتیں 27 کویتی دینار تک گر گئیں

وزارت صحت نے منظوری کے معیارات کی تکنیکی خصوصیات کو پورا کرنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے لیےنجی لیبارٹریوں کی اضافی تعداد کی منظوری دے دی ہے۔وزارت صحت نے کروناوائرس کا سراغ لگانے اور موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کی ہیر پھیر اور استحصال کو روکنے کے لئے ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 40 دینار مقرر کی تھی۔

کچھ تسلیم شدہ لیبارٹریوں نے اعلان کیا کہ جائز مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے جو 30 سے 35 دینار کے درمیان ہے مخصوص شرائط کے مطابق کچھ گروپوں کے لئے 27 دینار تک پہنچ چکے ہیں۔ جو لوگ کویت سے باہر سفر کرنے سے پہلے پی سی آر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں سفر کی تاریخ سے ایک یا دو دن پہلے ہی خون کے نمونے لینے کے لئے ان تسلیم شدہ لیبارٹریوں میں جانا پڑے گا۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ کچھ ممالک کے سفر کے لئے ایک ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں