الکویت۔پانی کی ٹینکی سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد

کویتی پولیس حکام کو لاپتا بچی کی لاش الجھرا سے ملی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس لڑکی (مروہ) کی لاش اس کے گھر کے اوپر واقع پانی کی ٹینکی سے نکالی۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کل بتایا تھا کہ 6 سالہ بچی جمعہ کی شام 5.30 بجے سے لاپتہ تھی اور اس کی تلاش کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی شروع کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں