کویت ڈرائیونگ لائسنس آن لائن تجدید ۔ مکمل طریقہ تصاویر کے ساتھ

جو لوگ اپنے لائسنس کی تجدید چاہتے ہیں وہ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں جہاں انہیں ضروری طریقہ کار انجام دینا ہوتا ہے۔ یہ طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ، وہ اپنے لائسنس سیلف سروس مشینوں سے حاصل کرسکیں گے جو مختلف مقامات پر لگائی جائیں گی۔

ابتدائی مرحلے میں ، یہ مشینیں الشویخ کے علاقے میں ایوینیوز مال، الفحیحیل کے علاقے میں الکوت مال، الجھرا کے علاقے خیمہ مال، وزارت داخلہ کے خدمت مراکز ، اور دارالحکومت اور حولی کے علاقوں میں محکمہ ٹریفک محکمہ میں نصب کی گیئں ہیں۔

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://www.moi.gov.kw/main

E Services پر کلک کریں اور پھر جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پر کلک کریں۔ پھر Driving License E-Services پر کلک کریں

اگر آپ چاہتے ہیں تو لنک پر کلک کرکے براہ راست پیج پر جا سکتے ہیں

https://edl.moi.gov.kw/Login.aspx

اپنے MOI لاگ ان ID اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کریں

اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو ، آپ اپنی Civil ID ر اور دوسری معلومات دے کر اسے آسانی سے تشکیل دے سکتے ہیں۔

اس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پر کلک کریں

اگر آپ کا لائسنس اگلے 30 دن میں ختم ہوجاتا ہے تو ، آپ کو اس کی تجدید کا ایک آپشن ملے گا۔ بصورت دیگر ، آپ کو یہ پیغام ملے گا کہ آپ کی لائسنس کی مدت ایک مہینہ سے زیادہ ہے

درخواست دینے سے پہلے اپنے ٹریفک جرمانہ چیک کریں اوراگر کوئی ہے تو ادا کریں ،

اگر آپ کو تجدید کا اختیار ملتا ہے تو درخواست میں مطلوبہ مستندات اپنا بطاقہ مدنیہ اور د ستخط اپلوڈ کریں نیچے دیے گیے چیک باکس کو کلک کر کے (Submit Request) کلک کریں

درخواست کی کامیاب تکمیل پر آپ کو درخواست کا نمبراور مطلوبہ فیس کی معلومات دی جائےگی اور اگلے صفحہ پر جانے کے لیے اس پر کلک کریں

اگلی سکرین پر آپ کو آپ کی مطلوبہ فیس کی تفصیلات دکھائی جائی گی نیچے (I Agree) کو سلیکٹ کر کے (Pay) پر کلک کریں

اگلے صفحہ پر آپ کو ادائیگی کے لئے کہا جائے گا براہ کرم اپنے بینک کے اے ٹی ایم کارڈ نمبر ، پن کوڈ اور دیگر معلومات لکھیں اور  Submit  پر کلک کریں۔

کامیاب فیس کی ادائیگی پر آپ کو اگلےصفحے پر آپ کی فیس کی ادائیگی کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جایے گا

اسی اسکرین پر آخر میں آپ اپنی ادائیگی کی رسید ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنا نیا لائسنس دیکھ سکتے ہیں

اب آپ اپنے نئے لائسنس کا پرنٹ لینے کے لئے کسی بھی قریب کی سیلف سروس لائسنس مشین کا دورہ کرسکتے ہیں۔


سیلف سروس مشینوں سے ڈرائیونگ لائسنس نکالنے کا مکمل طریقہ کار دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں