کویت: ووٹ خریدنے کے الزام میں 6 شہری گرفتار

سیکیورٹی اہلکاروں نے فرونیہ گورنریٹ میں ووٹ خریدنے کے الزام میں 6 کویتی شہریوں کو گرفتار کیا۔جو مبینہ طور پر رائے دہندگان کو اپنا ووٹ فروخت کرنے کے لئے راغب کر رہے تھے۔
کویت کی قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے اج ایک نشست کے لیے ووٹنگ جاری تھی۔کہ پولیس نے شک پڑنے پر 6 افراد کو گرفتار کیا۔جن سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کے لیے 10 ہزار دینار اور ایک لیپ کو بھی قبضے میں کیا گیا ،جس میں ووٹرز کے ناموں کی ایک فہرست تھی۔ 46 لفافےبرامد ہوے جس میں سے ہر ایک میں 200دینار تھے۔جو ووٹرز کو دیئے جا رہے تھے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں